پی آئی اے کی پرواز عازمین حج کو لے کر 12گھنٹے کی تاخیر سے جدہ روانہ ہوگئی

اتوار 10 دسمبر 2006 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 10دسمبر 2006ء ) کراچی سے پی آئی اے کی پرواز 450 عازمین حج کو لے کر 12گھنٹے کی تاخیر سے اتوار کی صبح جدہ روانہ ہوگئی ۔ پرواز نمبر PK-731 کی جدہ روانگی کا وقت ہفتہ کی شام 6بجے تھا جس کے لئے عازمین کو 4گھنٹے پہلے دو پہر 2بجے قائداعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ بلایا گیا تاہم انہیں مقررہ وقت سے پونے دو گھنٹے تاخیر کے ساتھ پونے 8بجے جہاز مین سوار کیا گیا اور تین گھنٹے تک جہاز میں بیٹھائے رکھنے کے بعد رات 11بجے مسافروں کو بتایاگیا کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے اس لئے اب انہیں صبح 6بجے روانہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پرواز کی روانگی میں تاخیر سے عازمین حج کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :