اسرائیلی سپریم کورٹ نے فلسطینیوں‌کی ٹارگٹ‌کلنگ کو صحیح‌قرار دے دیا

جمعرات 14 دسمبر 2006 14:23

(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین14دسمبر2006 ) اسرائیل کی سپریم کورٹ نے اسرائیلی فو ج کی جانب سے فلسطینیوں کی ٹارگٹ کلنگ کو صحیح قرار دے دیا ہے۔ عدالتی فیصلہ میں ٹارگٹ کلنگ پر پابندی کی در خواست کو مسترد کرتے ہوئے بعض ٹارگٹ کلنگ کو عالمی قوانین کے عین مطابق قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج سن دو ہزار سے اس ہتھیار کو فلسطینیوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے اسرائیلی انسانی حقوق کی تنطیموں کا کہنا ہے کہ گذشتہ چھ سال کے دوران اس کے تحت تین سو انتالیس فلسطینیوں کو نشانہ بناکر ہلاک کیاگیا ہے۔