پاکستان اور چین کے درمیان دس روزہ جاری فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں

پیر 18 دسمبر 2006 13:48

پاکستان اور چین کے درمیان دس روزہ جاری فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2006ء) پاکستان اور چین کے درمیان دس روزہ جاری فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں،ایبٹ آباد میں اسکول آف فزیکل ٹریننگ میں‌اختتامی تقریب اور نیوز کانفرنس سے خطاب کے موقع پر دونوں‌ممالک کے فوجی حکام نے دہشت گردی کے خلاف ان مشترکہ مشقوں‌کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے اسے مستقبل میں‌بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس سے قبل دہشت گردی کے خلاف مشقوں کے آخری روز فوجی مشق میں‌دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران دونوں‌ممالک کی فورسز نے شاندار حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر پاکستان کی جانب سے ٹین کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل طارق مجید، لیفٹیننٹ جنرل مسعود اسلم،میجر جنرل ظہیر، لیفٹیننٹ جنرل محسن کمال سمیت دیگر فوجی سینئر افسران نے مشقوں‌کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چین کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل لو ڈنگ منگ سمیت پاکستان میں‌چین کے سفیر اور ان کی اہلیہ نے آخری روز کی مشقوں‌کا معائنہ کیا۔اختتامی تقریب میں‌دونوں‌ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ، فوجی مشقوں میں‌اعلیٰ‌کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے دونوں ممالک کے فوجی افسران میں‌ دونوں ممالک کے فوجی حکام نے اپنے اپنے ملک کی جانب سے میڈلز دیئے۔اس موقع پر ٹین کور لیفٹیننٹ‌جنرل طارق مجید نے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل یو ڈنگ منگ کو پاک فوج کی جانب سے فوجی اعزاز دیاجبکہ لیفٹیننٹ جنرل یو ڈنگ نے لیفٹیننٹ جنرل طارق مجید کو چین کی جانب سے سوینئر پیش کیا۔