ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ترقی اور اعتدال پسندی و روشن خیالی کے مخالفوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔ صدر مشرف۔۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور اس کے مخالفین کو شرمندگی ہو گی۔ موجودہ حکومت نے مسائل سے چشم پوشی کی بجائے انہیں حل کرنے کیلئے جراتمندانہ اور عملی اقدامات اٹھائے۔ صدر مملکت کا آل انڈیا مسلم لیگ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب

جمعرات 21 دسمبر 2006 15:54

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21دسمبر2006 ) صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے ہر مشکل دور میں ترقی کے مخالف عناصر نے روشن خیالی اور اعتدال پسندی کی مخالفت کی لیکن انہیں ناکامی ہوئی اور ایسے عناصر کو معلوم ہونا چاہیے کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور اس کے مخالفین کو شرمندگی ہوگی۔

موجودہ حکومت نے مسائل سے چشم پوشی کی بجائے انہیں حل کرنے کے لئے جراتمندانہ اور عملی اقدامات کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں آل انڈیا مسلم لیگ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران صدر مشرف نے کہا کہ تاریخ کے ہر مشکل دور میں ترقی کے مخالف عناصر نے روشن خیالی اور اعتدال پسندی کی مخالفت کی مگر انہیں ناکامی ہوئی جبکہ مستقبل میں بھی ایسے عناصر کو زبردست شکست ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب علامہ اقبال اور قائد اعظم نے قیام پاکستان کے لئے کوششیں تو ایسے عناصر نے ان کے اس اقدام کی بھی مخالفت کی مگر قائد کی پر عزم قیادت کے سامنے وہ نہ ٹھہر سکے اور پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے سامنے آیا۔ صدر مشرف نے کہا کہ آج بھی یہ عناصر روشن خیالی اور اعتدال پسندی کی مخالفت کر رہے ہیں مگر انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ماضی کی طرح اب بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرناپڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور اس کے مخالفین کو شرمندگی ہو گی صد رنے کہا کہ موجودہ حکومت مسائل سے چشم پوشی کی بجائے انہیں حل کر رہی ہے اور اس سلسلے میں جرات مندانہ اور عملی اقدامات کئے گئے ہیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :