چیچہ وطنی میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ5 جنوری کو منائی جا ئے گی

بدھ جنوری 15:39

چیچہ وطنی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) پاکستان پیپلز پارٹی چیچہ وطنی کے زیر اہتمام پارٹی کے بانی چےئر مین ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کل موٴرخہ 5جنوری جمعة المبارک کو منائی جارہی ہے ،اس سلسلہ میں 88ڈبلیو ہاوٴسنگ کالونی میں واقع سابق ایم این اے میاں اسد مسعود کی رہائش گاہ پر ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں ضلعی صدر مہر غلام فرید کاٹھیہ، سٹی صدر رانا کاشف حمید ، نائب صدر بابا ظہور الرحمٰن عرف جھوری شاہ، پی وائی او کے سٹی صدر لیاقت مصطفائی، ڈپٹی ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری امین الحق چوہان،خالد راناآف 112/12.Lکے علاوہ مقامی عہدیداران اور رہنماوٴں کی کثیر تعداد شرکت کریگی،اس موقع پر سابق وزیر اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائیگا

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :