پی آئی اے کی پہلی پرواز 205 حجاج کرام کو لیکر جمعرات کی صبح کراچی پہنچ گئی

جمعرات 4 جنوری 2007 12:02

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04جنوری2007 ) پاکستان کے حجاج کو واپس لانے والی پہلی پرواز پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 7بجکر20منٹ پر کراچی ائرپورٹ پہنچی ۔پاکستان کیلئے کراچی کی پہلی حج پرواز پی کے 4002 آج 205حجاج سمیت پہنچی۔

(جاری ہے)

کراچی ائیرپورٹ پر ڈائریکٹر حج عبدالستار سمیتو نے ان کا استقبال کیا۔آنے والے 205حجاج میں سے 90حجاج کرام کا تعلق کراچی سے جبکہ 110کا ملتان سے ہے۔آج دوسری پروازپی کے 4004کوئٹہ کیلئے 305حجاج کو لیکر اور پی کے 3202لاہور کیلئے 205حجاج کو لیکر پہنچے گی جبکہ پشاور کی پرواز بھی آج آئے گی،اس طرح 890حجاج کرام آج پاکستان پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :