میاں نواز شریف کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت نامے بلوچستان کی مقتدر شخصیات کو مل گئے،علی احمد کرد، خان قلات اور محمود خان اچکزئی نے تصدیق کر دی

بدھ 10 جنوری 2007 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2007ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے بلوچستان کی مقتدر شخصیات کو دعوت نامے پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر میاں محمد نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے بلوچستان کے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین علی احمد کرد، خان قلات اور محمود خان اچکزئی کو سردار یعقوب خان ناصر صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے ذریعے دعوت نامے مل چکے ہیں۔

کانفرنس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر بات چیت ہو گی ایجنڈے میں 1973ء کے آئین اور حقیقی جمہوریت کی بحالی، پارلیمنٹ کی بالادستی، عبوری حکومت اور شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے ذریعے انتخابات کا قیام، عدلیہ کی آزادی اور تمام غیر آئینی اور غیر اخلاقی پابندیاں جو سیاسی جلاوطن لیڈروں کی وطن واپسی میں شامل ہے۔ دعوت ناموں کے حوالے سے تمام افراد نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ دعوت نامے انہیں وصول ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :