مختلف سویلین اداروں میں56ہزار فوجی افسران کے تعینات ہونے سے متعلق مولانا فضل الرحمن کا بیان بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے ،ترجمان پاک فوج

اتوار 14 جنوری 2007 21:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری۔2007ء) پاک فوج کے ترجمان نے قائدحزب اختلاف مولانا فضل الرحمن کی طرف سے مختلف سویلین اداروں میں56ہزار فوجی افسران کے تعینات ہونے سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی قراردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا بیان حقائق کے منافی،مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہے ۔فوجی ترجمان نے مولانا فضل الرحمن کو چیلنج کیا کہ وہ ایسے افسران کی فہرست فراہم کریں ترجمان نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کو اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے ۔انہیں اعدادوشمار کے بارے میں درست معلومات حاصل ہی نہیں ہیں ۔