جنرل مشرف الیکشن نہیں سلیکشن کی باتیں کر رہے ہیں ‘ڈرے ہوئے حکمران نواز‘بے نظیر کو واپس آنے سے روکرہے ہیں ۔ تہمینہ دولتانہ
منگل 16 جنوری 2007 17:04
(جاری ہے)
میں نے جمہوریت کی بحالی کی خاطر 9 دفعہ جیل دیکھی جمہوریت کی بحالی کے لیے سومرتبہ بھی جیل جانے کے لیے تیار ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ آمر حکمرانوں نے مجھے وزارت کی پیشکش کی میاں نواز شریف کو پیشکش کی کہ میاں شہباز شریف کو حکومت میں لے لیتے ہیں مگر ہماری جماعت نے ملک بنایا تھا یہی ملک بچائے گی آج حالات بنگلہ دیش مغربی پاکستان کی طرف جارہے ہیں ۔سپریم کورٹ پر حملہ کے بارے میں جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کیاگیا تھا یہ کارکنوں کا ردعمل تھا کونساوزیراعظم ہے جس نے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا ہوکر اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کیا صر ف میاں نوازشریف ہی نے یہ روایت قائم کی جوکہ انصاف کی بالا دستی کی زندہ مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف الیکشن نہیں سلیکشن کی باتیں کر رہے ہیں وہ خود ملک کے کونے کونے میں جاکر (ق) لیگ کو ووٹ دینے کی باتیں کر رہے ہیں ۔ڈرے ہوئے حکمران میاں نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کو واپس آنے سے روک رہے ہیں اگر حکمرانوں نے واقعی صاف الیکشن کروانے ہے تو پھرتمام رہنماؤں کو وطن واپس آنے دیا جائے ۔مسلم لیگ (ن) کے ممبران اسمبلی کے استعفوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے استعفے اپنی اعلیٰ قیادت کے سپرد کیے ہوئے ہیں مگر ہماری جماعت کا خیال ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل کر اس اقدام کواٹھانا چاہیے تاکہ مثبت ردعمل نکل سکے ۔اس موقع پر پیرمحل یوتھ ونگ کے صدر میاں اسد حفیظ ،چوہدری شاہد آرائیں عبدالرحمن نوہانہ ،مہر الطاف سرگانہ فیصل کاٹھیہ، خرم جیلانی سرگانہ امان اللہ ہراج ناظم ،محمد اشتیاق میو بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.