ساجد نقوی کا قاضی حسین اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ‘ عاشورہ کے بعد اجلاس بلانے پر اتفاق

جمعرات 25 جنوری 2007 16:43

اوکاڑہ چھاؤنی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25جنوری2007 ) متحدہ مجلس عمل کی اتحاد کمیٹی کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا ایم ایم اے کے سربراہ قاضی حسین احمد اور جنرل سیکرٹری مولانا فضل الرحمان سے باضابطہ رابطہ ہوا ہے جس میں طے پایا ہے کہ استعفوں کے مسئلے پر متضاد موقف کو یکساں موقف میں تبدیل کرنے کیلئے عاشورہ محرم کے فوری بعد پہلے ایم ایم اے کا سربراہی جبکہ بعد میں سپریم کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا-