پی آئی اے کے چیئر مین چار لاکھ 22ہزار ایک سو چالیس روپے ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں، ایڈوانس تنخواہ نہیں لی ،سینٹ کو آگاہی

جمعرات 25 جنوری 2007 20:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جنوری۔2007ء ) سینٹ میں پی آئی اے کی کارکردگی پر بحث کے دور ان پی آئی اے کی طرف سے ایوان کو بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے چیئر مین طارق کر مانی چار لاکھ 22ہزار ایک سو چالیس روپے ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں اور انہوں نے تین سال کی ایڈوانس تنخواہ نہیں لی جبکہ پی آئی اے کے 184ملازمین کی مدت ملازمت میں ان کی کار کر دگی تسلی بخش نہ ہونے کی وجہ سے توسیع نہیں کی گئی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پی آئی اے کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اور 2007ء میں پی آئی اے کی کار کر دگی بہتر ہو گی اور وہ منافع حاصل کر نے کی پوزیشن میں آ جائے گی تفصیلات کے مطابق سینٹ میں ایک تحریک التواء پر پی آئی اے کی کار کر دگی پر بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور میڈیا کو تحریری طورپر جو بریف دیا گیا ہے اس کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کے 16اپریل 2005ء کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے تحت چیئر مین طارق کرمانی کی ماہانہ تنخواہ چار لاکھ 22ہزار ایک سو چالیس روپے ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں جبکہ دیگر مراعات اس کے علاوہ ہیں اور اس تاثر کوغلط اور بے بنیاد قرار دیا گیا کہ انہوں نے تین سال کی ایڈوانس تنخواہ لے لی ہے اس بریف کے مطابق چیئر مین پی آئی اے دیگر ملازمین کی طرح ہر ماہ اپنی تنخواہ لیتے ہیں جبکہ 184ایسے ملازمین جو کنٹریکٹ پربھرتی کئے گئے تھے کی کار کر دگی تسلی بخش نہ ہونے کے بحث ان کی مدت ملازمت جنوری 2007سے توسیع نہیں گئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی وجہ سے پی آئی اے کو 12.5بلین روپے اضافی خرچ کر نا پڑے ۔ جس کی وجہ سے پی آئی اے کو مسائل کا سامنا کر ناپڑا ۔ پی آئی اے کی کار کر دگی کو بہتر بنایا جارہا ہے اور نئے طیارے بھی خریدے جارہے ہیں ۔ اور طیاروں کی عمر 21سال سے کم کر کے دس سال کی جارہی ہے ۔ پی آئی اے کی بریف کے مطابق پی آئی اے کے اصلاحات کے منصوبے پر عمل جاری ہے جس سے ان کی کار کر دگی بہتر ہوگی ۔ اور 2007ء میں پی آئی اے منافع بخش کارپوریشن بن جائے گی

متعلقہ عنوان :