عراقی صدر جلال طالبانی کو دل کا دورہ پڑنے اور انہیں علاج کیلئے اردن منتقل کئے جانے کی متضاد اطلاعات، بیٹے کی تردید

پیر 26 فروری 2007 12:29

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2007ء) عراقی صدر جلال طالبانی کو دل کا دورہ پڑنے اور انہیں علاج کیلئے اردن منتقل کئے جانے کی متضاد اطلاعات کے بعد ان کے بیٹے قباد طالبانی نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ ان کے والد کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ یا انہیں علاج کیلئے اردن منتقل کیا گیا ہے۔ قبل ازیں بغداد میں صدارتی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق چوہتر سالہ عراقی صدر جلال طالبانی کام کے دباوٴ کے باعث بیمار ہوگئے ہیں تاہم ان کی بیماری کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ز نے انہیں مزید ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد وہ علاج کے لئے اردن چلے گئے ہیں ۔ اس کے بعد عراقی صدر جلالطالبانی کے بیٹے قباد طالبانی نے تردید کی ہے کہ ان کے والد کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اردن کے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں موجود جلال طالبانی کے بیٹے نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ ان کے والد اور عراقی صدر جلال طالبانی کو دل کا دورہ پڑنے یا دل کی تکلیف کے بعد اردن کے کسی اسپتال لے جا یا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :