پروازوں پر پابندی کے حوالے سے یورپی یونین کی جانب سے کوئی تحریری نوٹس موصول نہیں ہوا، ترجمان پی آئی اے

بدھ 28 فروری 2007 20:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری۔2007ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے یورپی یونین کی جانب سے اس کی بعض فلائٹس پر پابندی لگائے جانے کے حوالے سے خبروں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال کارپوریشن کو اس سلسلے میں کوئی تحریری نوٹس موصول نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ادارے کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پی آئی اے کے تمام طیارے پروازوں کیلئے پوری طرح محفوظ ہیں۔

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے جو دنیا میں سینکڑوں ایئر لائنز کو مانیٹر کرتی ہے نے پی آئی اے کے طیاروں کو 24 جون 2007ء تک کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ دے رکھا ہے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے ہمیشہ پروازوں کے معیار کے حوالے سے یورپی یونین کے سٹینڈرڈ پر پورا اتری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہمارے طیارے ہر لحاظ سے محفوظ ہیں اور ان کی عالمی قواعد و ضوابط کے تحت دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :