پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگیں بچھانے کے مخالف ہیں،جرمنی،سرحد کو محفوظ بنانا صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں،اس سلسلے میں افغانستان سمیت دیگر یورپی ممالک کو بھی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ،پاکستان میں متعین جرمن سفیر کی پریس کانفرنس

جمعرات 1 مارچ 2007 20:14

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2007ء) پاکستان میں متعین جرمن سفیر گنز مولیک نے کہا ہے کہ پاکستان افغان سرحد پرباڑ لگا سکتے ہے تاہم جرمنی سمیت یورپی ممالک پاک افعان سرحد پر بارودی سرنگیں بچھانے کے خلاف ہیں ‘پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں اس سلسلے میں افغانستان سمیت دیگر یورپی ممالک کو بھی اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور مشترکہ کوششیں کر کے اسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

پشاو رمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن سفیر نے کہا کہ پاک افغان سرحد کومحفوظ بنانے میں پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ تاہم سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے بارودی سرنگیں بچھانے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔ ایسا کرنے سے بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع سمیت کئی مسائل پیش آ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں اس سلسلے میں افغانستان سمیت دیگر یورپی ممالک کو بھی اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور مشترکہ کوششیں کر کے اسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

ایک سوال پرجرمن سفیر نے کہا کہ یورپی ممالک میں پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی سے متعلق فیصلہ سات مارچ تک متوقع ہے ۔ انہوں نے تعلیمی شعبے کیلئے پاکستان کے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس ضمن میں مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جرمن پاکستان اور افغانستان کا دست ہے اس لئے دونوں ممالک کی تعلیم ،روزگار اور دیگر شعبوں میں مدد کرنا چاہتا ہے۔ گنز مولیک نے کہا کہ جرمنی کے تعاون سے لاہو رمیں جرمن ٹیکنیکل یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے۔