پاک بھارت امن عمل کے ذریعے بحالی اعتماد کی فضاء پیدا ہو رہی ہے۔ من موہن سنگھ۔۔بھارت پاکستان اور چین سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تنازعات کا پر امن حل چاہتا ہے ۔ اقتصادی ماہرین اور صنعتکاروں سے خطاب

بدھ 14 مارچ 2007 16:03

نئی دہلی ( اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار14 مارچ2007) بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری امن عمل میں پیش رفت کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان بحالی اعتماد کی فضاء پیدا ہو رہی ہے۔ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تنازعات کا پر امن حل چاہتے ہیں اور موجودہ بھارتی حکومت خطے میں دوستی اور امن کی فضاء کو فروغ دے سکتی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وہ گزشتہ روز اقتصادی ماہرین اور صنعتکاروں سے خطاب کر رے تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری امن عمل میں پیش رفت ہو رہی ہے جس کے زریعے دونوں ممالک کے درمیان بحالی اعتماد کی فضاء پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چین اور پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی اوردیگر علاقائی تنازعات کا پر امن حل چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بھارتی حکومت کی پالیسیوں سے خطے میں دوستی اور امن کی فضاء کو پیدا کیا جا سکتا ہے۔ بھارت امریکہ جوہری معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے توانائی کے شعبے میں ترقی کے مواقع پید اہونگے۔

متعلقہ عنوان :