لاہور میں صحافیوں پر پولیس تشدد‘ قائمقام چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری‘ سیکرٹری داخلہ کو کل طلب کرلیا

پیر 19 مارچ 2007 12:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 19مارچ 2007ء ) لاہور میں صحافیوں پر پولیس کے تشدد کے خلاف قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی درخواست پر از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب‘ سیکرٹری داخلہ ‘ پی پی او لاہور کو طلب کرلیا ہے۔ انہوں نے یہ از خود نوٹس سوموار کے روز لیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے قائم مقام چیف جسٹس کو درخواست دی تھی کہ لاہور میں پولیس نے نہ صرف وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے بلکہ انہوں نے صحافیوں کے ساتھ بھی بدسلوکی کی لہذا ان کے خلاف از خود نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی جائے جس پر قائم مقام چیف جسٹس جاوید اقبال نے از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب‘ سیکرٹری داخلہ اور پی پی او لاہور کو آج 20مارچ بروز منگل طلب کرلیا ہے۔