صومالیہ‘ عسکریت پسندوں اور ایتھوپین فوج کے درمیان شدید لڑائی‘14 ہلاک

بدھ 21 مارچ 2007 14:58

موغادیشو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 مارچ 2007) صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو میں عسکریت پسندوں اور ایتھوپین فوجیوں کے درمیان شد ید لڑائی میں کم از اکم 14افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے عینی شاہدوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک پو نے والوں میں 6 فوجی بھی شامل ہیں جن میں سے تین بغیر یونیفارم میں تھے۔ مسلح افراد نے سابق وزارت دفاع کی عمارت پر حملہ کیا جو کہ ایتھوپین فوج کے استعمال میں ہے۔مزاحمت کاروں نے ایتھوپین فوج کے سڑکوں پر گشت کرنے والے ٹینکوں پر حملہ کیا جبکہ فوجی ٹینکوں نے جوابی فائرنگ بھی کی۔لوگوں کا ہجوم ایتھوپین فوج کے خلاف نعرے بلند کر رہا تھا۔