لندن ملاقات‘ نواز شریف بے نظیر کو اعلان کردہ اے پی سی میں شرکت پر آمادہ نہ کرسکے

جمعرات 22 مارچ 2007 11:49

لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 مارچ 2007) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کو اعلان کردہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادہ نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لندن میں ملاقات کے دوران میاں محمد نواز شریف نے آل پارٹیزکانفرنس کے حوالے سے بے نظیر بھٹو کو تفصیلی بریفنگ دی تاہم وہ بے نظیر بھٹو کو اس کانفرنس میں شرکت پر آمادہ نہ کرسکے۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی پی پی کی چیئرپرسن نے آل پارٹیز کانفرنس کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے 25 مارچ کو لندن میں انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ملکی صورتحال کے پیش نظر اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :