سینما مالکان بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے اسٹوڈیوز کے غریب ہنر مندوں کا معاشی قتل کرناچاہتے ہیں ‘ یوسف خان

اتوار 25 مارچ 2007 12:42

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25 مارچ 2007) آپ کے چیئرمین اداکار یوسف خان نے سینما مالکان کی بے مقصد ہڑتال اور بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ بھارتی فلمیں منگوا کر فلم اسٹوڈیوز میں موجود غریب ہنر مندوں کا معاشی قتل اور پاکستان کا قیمتی زر مبادلہ ضائع کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سینما مالکان نے ماضی میں پاکستانی فلموں سے کروڑوں روپے کمائے مگر افسوس اس کمائی کو دوبارہ سینما پر نہیں لگایا گیا اوردیگر جائیدادیں بنا لیں گی ۔

اب اگر سینما مالکان موجودہ فلمساز کے ساتھ ملکر بہتر فلم بنانا چاہیں تو انکا بحران دور ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سینماؤں کی حالت بھی ایسی ہے کہ بہت کم تعدا د میں فیملیز فلم دیکھنے آتی ہیں سینما مالکان اس طرف بھی توجہ دیں ۔ انہوں نے صدر ‘ وزیر اعظم اور وزیر ثقافت سے درخواست ہے کہ وہ چند مفاد پرست لوگوں کے بھارتی فلموں کی نمائش کے مطالبے کو قطعی مسترد کر دیں اور پاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری کا اہتمام کریں ۔