وزیراعظم شوکت عزیز کی مصروفیات کی بھارتی اخبارات میں نمایاں کوریج

جمعرات 5 اپریل 2007 15:32

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05 اپریل 2007) جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک کی 14ویں سربراہ کانفرنس میں وزیراعظم شوکت عزیز کی شرکت‘ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ افغانستان کے صدر حامد کرزئی سمیت دیگر لیڈروں سے ملاقاتوں ان کی پریس کانفرنس اور تقریر کو بھارتی اخبارات اور ٹیلی ویژن چینل نے نمایاں کوریج دی ہے اور بھارتی اخبار نویس وزیراعظم شوکت عزیز کی پریس کانفرنس سے مطمئن دکھائی دیئے ہیں بھارتی اخبارات دی ٹربیون‘ دی ہندو‘ اکنامک ٹائمز ‘ہندوستان ٹائمز‘ ایشئن ایج‘ انڈین ایکسپریس‘ نیشنل ہیرالڈ‘ ٹائمز آف انڈیا‘ دی پانیئر اور دیگر اخبارات نے وزیراعظم شوکت عزیز کی نئی دہلی میں مصروفیات کو نمایاں کوریج دی اور ان کے بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کو خاصی اہمیت دی ہے ہندو اخبار نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ سافٹا کے معاہدے پر ماضی میں عملدرآمد نہیں ہو گا 14ویں سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نے اپنی ملاقات میں اس معاہدے پر عملدرآمد کا عزم کیا جو خوش آئند بات ہے ہندوستان ٹائمز نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ سارک سربراہ کانفرنس میں امریکہ چین جاپان اور جنوبی کوریا کی طرف سے مبصر کے طور پر شرکت سارک کی اہمیت کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے وزیراعظم شوکت عزیز اور بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے درمیان ملاقات میں پاک ایران بھارت گیس پائپ اور تجارت اور باہمی تعلقات اور کشمیر پر بات چیت ہوئی ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری سے سارک ایک موثر تنظیم بن سکے گی-