پاکستان مسلم لیگ(ق) کی اتحادی جماعتیں انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیادپر حصہ لیں گی،وزیراعظم شو کت عزیز

اتوار 8 اپریل 2007 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2007ء) وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ق) اور اس کی اتحادی جماعتیں آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بناء پر حصہ لیں گی اور صدر جنرل پرویزمشرف کے اصلاحاتی ایجنڈا کوآگے بڑھایا جائے گا انہوں نے یہ بات اتوار کویہاں وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی،وزیرمواصلات شمیم صدیقی،وزیراعظم کے خصوصی معاون کمانڈر (ر) خلیل الرحمن اور خزانہ کے وزیرمملکت عمرایوب خان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وزیراعظم شوکت عزیز سے یہاں ملاقات کی انہوں نے کہاکہ گزشتہ سات سالوں میں صدر جنرل پرویز مشرف کے ایجنڈا پر عمل درآمد کے نتیجے میں ملک کا اقتصادی اور سماجی منظر نامہ مکمل طورپر تبدیل ہو گیا ہے انہوں نے کہاکہ ترقی کے اس عمل کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے اور پاکستان مسلم لیگ اور اس کی اتحادی جماعتیں پالیسیوں کو آگے لے کرجائیں گی انہوں نے کہاکہ پالیسیوں میں تسلسل سے اس عمل کو آئندہ سالوں میں بھی جاری رکھنے اور کامیابیوں اور ترقی و خوشحالی میں مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ تاریخ نے ہمیں سبق سکھایا ہے کہ استحکام امن واسلامتی اور ترقی وخوشحالی کا آپس میں بڑا گہرا اور اہم تعلق ہے لہذاحکومت ملک میں امن وسکون کے قیام کو یقینی بنائے گی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو زراعت کی ترقی اور کسانوں کی آمد میں اضافہ کے لیے حکومتی اقدامات کھاد کی قیمتوں میں کمی،کھالوں کو پختہ بنائے اور ڈیری کے شعبہ اقدامات اور اشیائے خوردنی پرسبسڈی جیسے حکومتی اقدامات کے بارے میں بتایا وزیراعظم نے کہاکہ حکومت کواپنی کامیابیوں پر فخر ہے جس نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ریکارڈ رقومات مختص کیں اور بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کرائے ۔

متعلقہ عنوان :