صومالیہ‘ حالیہ لڑائی میں ایک ہزار سے زائد انسان لقمہ اجل بنے۔1.5 ارب ڈالرز کا نقصان

بدھ 11 اپریل 2007 12:16

موغادیشو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11اپریل2007 ) صومالیہ میں ایتھوپین فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اب تک ایک ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق لڑائی کی وجہ سے 1.5 ارب ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موغادیشو میں ہوائی قبیلے کے ترجمان عدن کرغاب نے بتایا کہ قبیلے نے لڑائی میں ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لئے ٹیم تشکیل دی تھی ترجمان نے بتایا کہ ٹیم کے جائزے کے مطابق حالیہ لڑائی میں چار ہزار تین سو 34 افراد زخمی اور ایک ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ لڑائی میں 1.5 ارب ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :