چین کے شہر شینگ ڈو میں پاکستان کے نئے قونصل خانے کا افتتاح۔مزید شہروں میں بھی قونصل خانے کھولیں گے ۔ افتتاحی تقریب سے وزیراعظم شوکت عزیز کا خطاب

جمعرات 19 اپریل 2007 14:49

شینگ ڈو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اپریل2007 ) وزیر اعظم شوکت عزیز نے چینی شہر شینگ ڈو میں پاکستان کے نئے قونصل خانے کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شوکت عزیز نے جمعرات کے روز چین کے شہر شینگ ڈو میں پاکستان کے نئے قونصل خانے کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا کہ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اس صوبے میں قونصل خانے کے قیام سے پاکستان اور چین کی دوستی میں مزید اضافہ ہوگا۔

شینگ ڈو میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے تیار کرنے کی فیکٹری قائم ہے۔جے ایف 17 تھنڈر طیارہ پاکستان اور چین نے ملکر بنایا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے مزید شہروں میں قونصل خانے کھولے گا۔ قونصل خانے کے افتتاح کے بعد وزیر اعظم جے ایف تھنڈر طیارے بنانے والی فیکٹری کے معائنے کے لئے روانہ ہوگئے۔