
حکومت پاکستان کو اعلی معیاری ادویات کی تیاری اور برآمد کا مرکز بنانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے، وزیراعظم شوکت عزیز ،فارما سیوٹیکل شعبے کو مزید ڈی ریگولیٹ کیا جائیگا ، فارما سیوٹیکل انڈسٹری کی ترقی کیلئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب
پیر 23 اپریل 2007 17:14
(جاری ہے)
اس ادارے کے قیام سخت قوانین کے نفاذ، ادویات اور پیٹینٹس کی رجسٹریشن کا عمل مربوط بنایا گیا ہے جس سے فارما سیوٹیکل انڈسٹری میں غیر معمولی بہتری آئے گی اور پاکستان ادویات کی برآمد میں اضافہ کرسکے گا ۔
وزیر اعظم نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں اعلی معیاری میڈیکل ریسرچ کو فروغ دیا جائے اس مقصد کیلئے صنعتی اور تعلیمی شعبہ مل کر کام کرے ۔تاکہ ملک میں ریسرچ کے کلچر کو فروغ دیا جاسکے ۔ وزیر اعظم نے ملک میں تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے وزارت صحت کو مکمل منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ وزارت صحت فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے ساتھ مل کر تحقیق کے فروغ پر کام کرے اور یہ تحقیق مقامی سطح پر ہونی چاہیے تاکہ عالمی سطح پر بھی اس مقصد کیلئے دستیاب وسائل سے استفادہ کیا جاسکے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام اور ترقی کی رفتار تیز ہونے سے سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے حکومت فارما سیوٹیکل انڈسٹری اور میڈیکل سروسز کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اور اس شعبے کو مزید ڈی ریگولیٹ کیا جائے گا وزیر صحت محمد نصیر خان نے اجلاس کو ان اقدامات سے آگاہ کیا جو سرمایہ کاروں کی سہولت، رجسٹریشن کاعمل مربوط بنانے اور ترقی کے فروغ کیلئے کئے گئے ہیں ۔ اجلاس میں وزیر صحت سمیت صدر امریکن بزنس کونسل اور چیئرمین و ایم ڈی پارک ڈیوس، چیئرمین اے بی سی فارما سیوٹیکل سب کمیٹی، ایم ڈی وائیتھ ارشد رحیم خان، چیئرمین اے بی سی آئی پی آر سب کمیٹی و ایم ڈی مرک شارپ سمیت دیگر حکام شریک ہوئے ۔مزید اہم خبریں
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
-
دلائی لاما کو 130 برس سے زائد کی عمر تک زندہ رہنے کی امید
-
جنگ میں چین اور ترکی کی حمایت ضرور حاصل تھی،لیکن لڑائی ہم نے خود لڑی ہے
-
دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے
-
کراچی میں رہائشی عمارت کا انہدام، ہلاکتوں کی تعداد اب سولہ
-
برطانیہ میں تین عشرے بعد پانی کی شدید قلت، نئی رپورٹ
-
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی وطن سے وفاداری اور فرض شناسی کا بے مثال نمونہ ہے، شہبازشریف
-
کامیاب سفارت کاری سے مسلم اُمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا‘خواجہ آصف
-
حکومتی اقدامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شبانہ روز محنت سے عاشورہ پر امن گزرے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا تونسہ میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین
-
امن کا وجود جنگ سے نہیں ،انصاف کی وجہ سے ہے، یوسف رضا گیلانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.