Live Updates

سپیکر قومی اسمبلی نے غلام سرور خان کو عمران خان کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کی اجازت نہیں دی

جمعرات 3 مئی 2007 21:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2007ء) سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین نے وفاقی وزیر محنت وافرادی قوت وسمندر پار پاکستانیز غلام سرور خان کو رکن قومی اسمبلی عمران خان کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اگرکسی وزیر یا رکن کی کسی رکن اسمبلی کے خلاف تحریک استحقاق ہے تو اس پر پہلے میرے چیمبر پر بات ہوگی اور پھر اگر وہاں معاملہ طے نہ ہوا تو ایوان میں لایا جائے گا ، اس پر غلام سرور خان اپنی نشست پر بیٹھ گئے واضح رہے کہ وزیر محنت غلام سرور خان نے تحریک انصاف کے سربراہ رکن قومی اسمبلی عمران خان کے خلاف ایک بیان کے حوالے سے تحریک استحقاق جمع کروائی تھی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات