کراچی میں ہلاکتوں کی ذمہ داری چیف جسٹس افتخار چوہدری پر عائد ہوتی ہے ، مشیر داخلہ سندھ

ہفتہ 12 مئی 2007 15:34

کراچی ( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار12 مئی2007) سندھ حکومت کے مشیر داخلہ وسیم اختر نے الزام لگایا ہے کہ کراچی میں ہلاکتوں کی ذمہ داری چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر عائد ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ سندھ وسیم اختر نے کہا کہ چیف جسٹس کے پروگرام کی وجہ سے تمام ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بہتر ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنی سیاسی جماعت قائم کر لیں ۔ انہوں نے چیف جسٹس کے روٹ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے۔