قاضی حسین احمدکل کراچی کمپنی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

ہفتہ 12 مئی 2007 15:34

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار12 مئی2007) متحدہ مجلس عمل کے سربراہ اور امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کل اتوار کے روز کراچی کمپنی اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے سربراہ اور جماعت اسلامی پاکستان کے امیر قاضی حسین احمد آج 13 مئی بروز اتوار کو کراچی کمپنی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ قاضی حسین احمد کے جلسہ کے سلسلے میں جماعت اسلامی اسلام آباد نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ توقع ہے کہ قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمان بھی جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔