امید ہے چیف جسٹس کا معاملہ عدالتی ذرائع سے حل کر لیا جائے گا۔ امریکہ

منگل 22 مئی 2007 20:35

نیویارک (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار22 مئی2007) امریکہ نے توقع ظاہرکی ہے کہ چیف جسٹس کا معاملہ جلد عدالتی ذرائع سے حل کر لیا جائے گا۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس معاملہ کو سیاسی نقطہ نظر سے نہ دیکھا جائے بلکہ اسے ایک عدلاتی معاملہ ہی رہنے دیاجائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ بنیادی طورپر ملک کی سمت درست ہے۔ انتہاپسندوں پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت وقت پر شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات منعقد کرائے گی۔