صدارتی ریفرنس کے خلاف سماعت کے دوران وفاق کے دلائل مکمل، چیف جسٹس کی پٹیشن آئینی طور پر قابل سماعت ہے، اعتزاز احسن کا عدالت میں‌ موقف

بدھ 23 مئی 2007 11:40

اسلام‌آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2007ء) سپریم کورٹ میں‌چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔ آج سماعت کے دوران وفاق کے وکیل ملک قیوم نے اپنے دلائل مکمل کرلئے، تاہم عدالت نے وفاق کی جانب سے مزید تین وکلاکے دلائل سننے سے، یہ کہہ کر انکار کردیا کہ، وفاق کی جانب سے کافی دلائل دیئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

وقفے کے بعد کارروائی میں‌اعتزاز احسن نےچیف جسٹس کے حق میں اپنے دلائل پیش کئے۔انھوں‌نے اپنے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ چیف جسٹس کی پٹیشن آئینی طور پر قابل سماعت ہے۔اس سے قبل ملک قیوم کی جانب سے دلائل دینے کے لئے مزید وقت مانگنے پر اعتزاز احسن نے اعتراض کیا، جس پر دونوں‌طرف کے وکلا کے درمیان شدید تلخی پیدا ہوگئی ، تاہم عدالت کے حکم پر وکلا خاموش ہوگئے۔