امام کعبہ کا دورہ چین: بیجنگ پہنچنے پر شاندار استقبال۔ پاکستان سے اچھی یادیں لایا ہوں، صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرکے خوشی ہوئے۔ عبدالرحمٰن السدید

جمعہ 8 جون 2007 12:59

بیجنگ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار08 جون 2007) امام کعبہ عبدالرحمٰن السدیس نے چین پہنچنے پر کہاہے کہ وہ پاکستان سے اچھی یادیں لائے ہیں۔ امام کعبہ عبدالرحمٰن السدیس پاکستان کا دورہ ختم کرکے چین پہنچ گئے ہیں جہاں پر پاکستانی سفارتکاروں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

(جاری ہے)

السدیس نے سفارتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کہاکہ اور کہاکہ وہ پاکستان سے اچھی یادیں لائیں ہیں اور ان کا دورہ بہت اچھارہا۔ انہوں چین میں پاکستانی سفیر سلمان بشیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز سے ملاقات کرکے انہیں بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں قیام کے دوران انہیں باجماعت نماز پڑھانے پر خوشی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :