اسلام آباد میں خودکش بم دھماکے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹیم تشکیل دیدی گئی
بدھ 18 جولائی 2007 13:13
(جاری ہے)
اب تک کی جو تحقیقات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق خودکش دھماکے کی جگہ جو ایک سر ملا تھا اس کی حالت بہت خراب ہے جسے سرجری اور جائزے کے لئے آرمی ہسپتال جبکہ اعضاء کے مواد کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کا خاکہ بھی تیار کیا جارہا ہے جو جلد شائع کردیا جائے گا اس کے علاوہ خودکش حملہ آور کے جسم کے باقی حصوں کے فنگر پرنٹ بھی لے کر نادرا کو دیئے جائیں گے۔ دوسری جانب بم ڈسپوزل سکواڈ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور نے وہی دھماکہ خیز جیکٹ استعمال کی ہے جو اس سے پہلے چارسدہ میں وزیر داخلہ پر خودکش حملے میں استعمال کی گئی تھی جس میں دھماکہ خیز مواد سی فور اور چھرے استعمال ہوتے ہیں۔ اس خودکش حملے کی تحقیقات اسی لائن پر کی جارہی ہے جو اس سے پہلے خودکش حملوں کی کیں جارہی تھیں۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خودکش حملہ آور مقامی نہیں ہے اس کا تعلق کسی پہاڑی یا سرحدی علاقے سے ہوسکتا ہے اور اسکی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.