ضلع دادو میں ایم این وی ڈرین میں مزید ایک اور شگاف، متعدد دیہاتوں کے زیر آب آنے کا خطرہ،، جعفر آباد میں سیلاب سے متاثر ہ افراد میں پندرہ ہزار کے امدادی چیکس آج تقسیم کیے جارہے ہیں
پیر 23 جولائی 2007 13:00
(جاری ہے)
گذشتہ شب پہاڑی علاقوں میں ہونیوالی بارشوں سے ایف پی بند پر سیلابی پانی کا دبائو بڑھ گیا ہے۔
سیلاب سے متاثرہ افراد آلودہ پانی کے استعمال کی وجہ سے گیسٹرو، ڈائریا، ملیریا اور دیگر جلدی امراض میںمبتلا ہوگئے ہیں۔ جعفر آباد سے نمائندے نے بتایا ہےکہ ضلع ناظم جعفر آباد خان محمد جمالی ایک تقریب میںصدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے اعلان کردہ پندرہ ہزار فی خاندان کے چیکس آج تقسیم کررہے ہیں جبکہ جھل مگسی، نصیر آباد اور جعفرآباد میں گذشتہ شب بارشوں سے متاثرہ افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ناظم جھل مگسی میر خالد خان مگسی کے مطابق ناری بینک کینال اور نور اللہ ندی میں سیلاب کا زور ٹوٹنے سے طغیانی میں کمی آئی ہے جبکہ جھل مگسی کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر حصوں تاحال منقطع ہے، لیکن پاک فوج کے شعبے ایف ڈبلیو او کے انجیئنروں نے سڑکوں کی مرمت کا کام دوبارہ شروع کردیا ہے۔ گذشتہ شب بارشوں سے پٹ فیڈر کینال کا وسیع علاقہ زیر آب آگیا ہے ۔ اوچھ شاخ اور مان چوٹی کینال میں تیس سے پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے وسیع علاقے میں پانی کھڑا ہے۔ پٹ فیڈر کینال کے ایکس سی این عبدالستار لاسی نے و بتایا کہ گذشتہ روز ہونیوالی بارش کے دوران زمینداروں نے اپنے واٹر کورس بند کردیئے تھے جس کے نتیجے میں نہروںمیں پانی کی سطح بلند ہونے سے شگاف پڑے ہیں۔ ادھر دوسری جانب تربت، ضلع کیچ، ضلع گوادر اور ضلع پنجگور میں پچھلے اٹھارہ گھنٹوں سے ایران سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس سے متاثرہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے ۔جبکہ واپڈا حکام کا کہنا ہےکہ ایران سے آنیوالی بجلی فنی خرابی کے باعث منقطع ہے جس کی بحالی میں مزید چوبیس گھنٹے لگ سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.