Live Updates

صدر جنرل پرویز مشرف سے پیپلز پارٹی کے مذاکرات اپوزیشن تحریک کو متاثر نہیں کر سکتے ، عمران خان

اتوار 29 جولائی 2007 20:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جولائی۔2007ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے ڈیل کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور پیپلز پارٹی کے صدر جنرل پرویز مشرف سے مذاکرات اپوزیشن کی تحریک کو متاثر نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

انہوں نے کاہ کہ صدر جنرل پرویز مشرف وردی میں اور بغیر وردی کے بھی قابل قبول نہیں ہیں ان کی موجودگی میں ا من و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہے اور ملک کی سلامتی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہا مریکہ کے کہنے پر قبائلی علاقوں میں فوج بھیجنے سے مزید نقصان ہو گا۔ حکومت مسائل کا حل طاقت استعمال کرنے کے بجائے مذاکرات سے تلاش کرے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عدلیہ کی آزادی کی جنگ جیت لی ہے جس کے بعد صدر مشرف کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔ وکلاء نے جس انداز میں اس تحریک میں ان ڈالی اس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو متحدہ اپوزیشن کا تاریخ ساز جلسہ ہو گا جس میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب پر کروڑوں روپے خرچ کرنے سے قومی خزانے کو نقصان دینے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو سکا حکومت نیب کے اخراجات سے قوم کو آگاہ کرے ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ کینیڈا کی عدالت نے ایم کیو ایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے اب الیکشن کمیشن اس کی رجسٹریشن ختم کر دے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات