سیکرٹری بجٹ ریونیو نے ٹریفک پولیس اہلکار کی دھنائی کر دی

منگل 7 اگست 2007 17:58

اسلام آباد (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07 اگست 2007) وزیراعظم کی وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران سیکرٹری بجٹ ریونیو اپنی گاڑی شاہراہ دستور پر لے آئے، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے منع کرنے پر مثالی پولیس اہلکاروں کی دھنائی کر دی۔ معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے سی بی آر حکام صلح کیلئے کود پڑے، پولیس نے معاملے کو رفع دفع کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعظم کے روٹ کے موقع پر سی بی آر سے سیکرٹری بجٹ ریونیو ڈاکٹر بشیر اللہ خان اپنی گاڑی ڈائیو نمبری IDG-8956 پر باہر نکلے تو روٹ پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکاروں نے انہیں بتایا کہ یا تو گاڑی آپ نکال لیں یا پھر پارکنگ میں لے جائیں۔

اس پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ تو تکرار ہو گئی۔ ٹریفک پولیس انسپکٹر یعقوب ڈوگر کے مطابق گاڑی ہٹانے کی درخواست پر سیکرٹری بجٹ ریونیو سیخ پا ہو گئے انہوں نے کانسٹیبل الطاف کو مارا اور اس کی یونیفارم پھاڑی جبکہ مجھے لات ماری یہ سارا منظر وزیراعظم نے روڈ سے جاتے ہوئے خود دیکھا۔ وزیراعظم کے پائلٹ سٹافنے بھی مذکورہ سیکرٹری بجٹ سے درخواست کی لیکن دونوں نے کسی کی ایک نہ سنی اور پولیس کو نازیبا گالیاں دیں۔

متعلقہ عنوان :