راولپنڈی کی احتساب عدالت سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اوران کے دیگر اہل خانہ کے خلاف کرپشن کے تین ریفرنسزری اوپن کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کل سے شروع کرے گی

جمعرات 16 اگست 2007 17:55

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16 اگست 2007) راولپنڈی کی احتساب عدالت سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور ان کے خاندان کے نو افراد کیخلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ایک جیسے تین ریفرنسز ”ری اوپن“ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت جمعہ کو دوبارہ کرے گی۔

(جاری ہے)

دو روز قبل عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب ذوالفقار احمد بھٹہ کی جانب سے عدالت میں سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف سمیت اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف حدیبیہ پیپر مل اور اتفاق فائونڈری سمیت تین ریفرنسز کو اوپن کرانے کی درخواست کی سماعت ملتوی کر دی تھی