سوات میں دہشت گردی کے شبہے میں ایک شخص گرفتار، فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کے چار اہلکار زخمی ۔میران میں جھڑپ کے دوران ایک شرپسند ہلاک

پیر 27 اگست 2007 12:23

سوات (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 27 اگست 2007) سوات کے علاقے گراسی گراؤنڈ میں سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مار کر دہشت گردی کے شہبے میں ایک ملزم ہدایت اللہ کو گرفتارکرلیا ہے، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کے چار اہلکار زخمی ہوگئے۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

ادھردیر کے علاقے چک درہ میں‌ سیکورٹی فورسز نے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کرکے خودکش حملے کی جیکٹ اور دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔دوسری طرف میران شاہ میں شرپسندوں نے سیکورٹی فورسز کی چوکیوں پر رات بھر راکٹ برسائے۔جوابی حملے میں ایک شرپسند ہلاک اور پانچ دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔ ادھر باجوڑ میں مسلح افراد نے حجام اور ایک منشیات فروش کی دکانوں کو دھماکوں سے اڑا دیا۔واقعے میں‌گیارہ دکانیں‌تباہ ہوگئیں۔ دیر میں‌بھی حجام کی دو دکانوں‌کو بم سے اڑا دیا گیا