بھارت‘ آگرہ میں کرفیو جاری،غفلت برتنے پر13 پولیس اہلکار معطل

جمعرات 30 اگست 2007 11:54

آگرہ(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30 اگست 2007) بھارت کے شہر آگرہ میں گزشتہ روز کے ہنگاموں کے بعد نافذ کر فیو جاری‘ فرائض میں غفلت برتنے پر13 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق کے مطابق گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں چار افراد کی ہلاکت کے بعد جائے وقوعہ پر بروقت نہ پہنچے اور مشتعل افرادکی ہنگامہ آرائی روکنے کے لیے موٴثر اقدامات نہ اٹھانے پر تیرہ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے کرفیو والے علاقوں میں کشیدگی ہے تاہم حالات قابو میں ہیں۔ تاج محل سمیت دیگر تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھلے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے شہریوں اور سیاحوں کو باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آگرہ کے تمام تعلیمی ادارے ہفتے تک بند رہیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے چار مسلمان نوجوانوں کی ہلاکت کے بعدشہر کے بعض علاقوں میں ہنگامے شروع ہو گئے تھے جن میں ایک شخص ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے تھے ، حالات پر قابو پانے کے لیے تشدد زدہ علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :