امریکی سفارتخانے کے حکام نے وفاقی پولیس سے امریکی خاتون کیتھرین اور اس کے پاکستانی نژاد شوہر عارف خان بشپ کے قتل کی تفصیلات طلب کرلیں

جمعرات 30 اگست 2007 15:35

(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30 اگست 2007) امریکی سفارتخانے کے حکام نے وفاقی پولیس سے امریکی خاتون کیتھرین اور اس کے پاکستانی نژاد شوہر عارف خان بشپ کے قتل کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکی سفارت خانے کے ایک اعلیٰ افسر نے وفاقی پولیس کو یقین دلایا کہ وہ نہ صرف اس قتل کے مقدمے کی تحقیقات کریں گے بلکہ اس کی نگرانی کا بھی بندوبست کردیا گیا ہے ۔ ادھر ڈی ایس پی آئی نائن جمیل ہاشمی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ امریکی جوڑے کے قتل میں گرفتار فوزیہ مسیح اور اس کے شوہر ہنی مسیح کا جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے اور مقدمہ میں ملوث تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ کردی ہیں ۔