جلد پاکستان پہنچ کر سیاسی کردار ادا کرونگی، کلثوم نواز

پیر 10 ستمبر 2007 15:24

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2007ء) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ملک سے جلا وطن کرنا افسوسناک ہے،یہ غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام ہے، مسلم لیگ ن اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریگی، جلد ہی خود پاکستان آکر سیاست میں کردار دا کرونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو جلا وطن کرنا حکومت کا غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل ہے جس کی شدید مذمت کرتی ہیں۔ کلثوم نواز نے کہا کہ نواز شریف عوام کے مقبول لیڈر ہیں پاکستان میں لوگ ان کا استقبال کرنا چاہتے تھے لیکن پورے ملک کو سیل کرکے ان کو ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب کچھ چھوڑ کر گھر بیٹھنا چاہتی تھیں لیکن اب وہ ایسا نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ اب وہ جلد پاکستان واپس جا کر ملکی سیاست میں فعال کردار ادا کریگی۔

متعلقہ عنوان :