کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس نےچودہ ہزار کی نفسیاتی حد عبورکرلی۔ ( اپ ڈیٹ 2)

بدھ 3 اکتوبر 2007 14:24

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03اکتوبر2007) آج کراچی اسٹاک ایکسچینج میں‌تیزی رہی اور کےایس ای ہنڈ رڈ انڈیکس چودہ ہزار کی نفسیاتی حد عبورکر تے ہوئے ایک سو تئیس پوائنٹس اضافے کے بعد چودہ ہزار پنتالیس پر بند ہوا۔ آج کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا لیکن ابتدا میں‌ہی سرمایہ کاروں نے ‌پرافٹ ٹیکنگ شروع ہوگئی جس سے مارکیٹ منفی زون میں‌چلی گئی لیکن نچلی سطح‌پر مارکیٹ میں‌خریداری آنے سے مارکیٹ مثبت زون میں‌بند ہوئی ۔

(جاری ہے)

آج مارکیٹ میں‌وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کا سلسلہ جاری رہا لیکن خریداری بھی دیکھنے میں‌آئی جس میں‌زیادھ تر غیر ملکی خریداری تھی ۔۔سمندر میں‌تیل تلاش کرنے کی خبروں‌سے پی پی ایل اور اوجی ڈی سی میں‌تیزی دیکھی گئی ، بینکنگ سیکٹر میں‌نیشنل بنک، بنک الفلاح‌اور ایم سی بی میں‌بھی سرمایہ کاروں‌کی دلچسپی دیکھی گئی جبکہ سیمنٹ اور ٹیلیکام سیکٹر میں‌فروخت کا دبائو دیکھاگیا ۔ آج مارکیٹ میں‌سینتیس کروڑ ستاسی لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا اور اوجی ڈی سی ایل پانچ کروڑ پینسٹھ لاکھ شئیرز کے ساتھ والیم لیڈررہا جبکہ پی پی ایل دو کروڑ ستترلاکھ شئیرز کا کام ہوا اور اس کی قیمت میں‌نوروپے نوے پیسے کا اضافہ ہوا۔