چین کے شمال مشرقی علاقے میں ٹریفک حادثہ‘ 9افراد ہلاک‘ 20 زخمی

اتوار 28 اکتوبر 2007 17:00

بیجنگ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین28 اکتوبر2007) چین کے شمال مشرقی علاقے میں ٹریفک کا المناک حادثہ‘ نو افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز چین کے شمال مشرقی صوبے ژینگوں کے علاقے گانسو میں ایک مسافر بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے زخمیوں میں سے چھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :