پیپلز پارٹی کے گرفتار ہونیوالے رہنماؤں اور کارکنوں پر تشدد نہ کیا جائے ‘پولیس کے اعلی افسران کی ہدایات

منگل 13 نومبر 2007 16:10

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار13 نومبر2007 ) پولیس کے اعلی افسران کی طرف سے پیپلز پارٹی کے گرفتار ہونیوالے رہنماؤں اور کارکنوں پر پولیس کو تشدد نہ کرنے کی سختی سے ہدایات ۔ یہ ہدایات حکومت پنجاب کی طرف دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بعض مقامات پر جب پولیس نے پیپلز پارٹی کے گرفتار ہونے والے رہنماؤں اور کارکنوں پر تشدد کیا تو پولیس کے اعلی افسران نے اسکا سختی سے نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ جو بھی رہنماء اور کارکن گرفتار کیا جائے اس پر تشدد مت کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :