ترکی میں کردوں کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج ،دوپولیس اہلکار زخمی

اتوار 18 نومبر 2007 14:11

انقرہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار18 نومبر2007) ترکی میں کردوں کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج مظاہرین کے ساتھ جھڑپ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے مشرقی ترکی کے شہر رین میں ترکی ڈیموکریٹک سوسائٹی نے ریلی نکالی اورکرد رہنما عبداللہ کی رہائی کے نعرے لگائے اس دوران پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر جھڑپیں شروع ہوگئی پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اورہوائی فائرنگ کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں دوپولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :