چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے چیف سیکرٹری اور سی سی پی او لاہور کو توہین عدالت کے نوٹس

جمعرات 6 دسمبر 2007 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر۔2007ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس افتخار حسین چوہدری نے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے جج ایم اے شاہد صدیقی سے گھر خالی کروانے کے موقع پر وکلاء اور سول سوسائٹی کی جانب سے مظاہرہ کرنے پر چیف سیکرٹری اور سی سی پی او لاہور کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کے لیے تین رکنی بینچ قائم کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

توہین عدالت کے نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ معزول جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کے گھر کے باہر دو دن تک مظاہرین امن و امان کی صورت حال خراب کرتے رہے جبکہ عدالت کے واضح حکم کے باوجود ان مظاہرین کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی جس سے یہاں رہنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں فل کورٹ مقدمے کی سماعت کرئے گا۔