اے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام بینظیر بھٹوکی شہادت اورآٹے کے بحران کے خلاف ملک گیر مظاہرے
پیر 7 جنوری 2008 20:30
(جاری ہے)
میرپورخاص میں بھی اے پی ڈی ایم کی اپیل پرعوامی تحرک کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔لاہور میں اے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا۔
اے پی ڈی ایم پنجاب کے کنوینر احسن رشید سمیت اتحاد میں شامل جماعتوں کے دیگر قائدین نے خطاب کیا۔انھوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے بہیمانہ قتل کے زریعے قیادت کا خلاء پیدا کر کے عوام کو حق حکمرانی سے محروم رکھنے کی سازش کا حصہ ہے ۔ جسکی پشت پناہی سامراجی قوتیں کر رہی ہیں۔ ریفرنس کے اختتام پر لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ اس کے علاوہ ملتان، راولپنڈی ، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی اے پی ڈی ایم کے تحت احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔پشاور میں اے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام سا نحہ لیا قت با غ اور قومی سیا ست پر اس کے اثرات کے مو ضع پر ایک سمینا ر منعقد ہوا جس مختلف سیاسی جما عتو ں کے قا ئدین نے شر کت کی ۔سیمینا ر سے خطا ب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ محترمہ بے نظیر کا قتل جمہوریت کا قتل ہے اور اس سے پید ا ہو نے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو گا۔ انھو ں نے حکومت سے صوبے میں بجلی کی لو ڈشیڈنگ ،گیس کی سپلائی میں تعطل اور آٹے کی قلت کے خاتمے کا مطا لبہ کیا۔ ادھر کوئٹہ میں اے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مظاہرے سے اے پی ڈی ایم کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ ،جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبد الحق ہاشمی ،نیشنل پارٹی کے مر کزی ڈاکٹر اسحاق بلو چ اوربی این پی کے آغا حسن بلو چ سمیت دیگر مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت جمہوریت پر حملہ ہے ۔انھوں نے پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ صدر پر ویز مشرف کے مستعفی ہونے تک الیکشن کا بائیکاٹ کر یں۔ چمن ،پشین ، ڑوب، لورالائی ، میخ تراور دیگر شہر و ں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.