حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے رابطہ کیا ہے ،تحفظات دو ر ہونے تک مسلم لیگ نواز کے سربراہ نے بات چیت سے انکار کردیا ۔چوہدری نثار علی خان

اتوار 13 جنوری 2008 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری۔2008ء) مسلم لیگ نواز کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے رابطہ کیا ہے لیکن انہوں نے تحفظات دور ہونے تک بات چیت سے انکار کردیاہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں غیر ملکی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کچھ معاملات پر عوامی سطح پر وضاحت چاہتے ہیں جس کے بغیر حکومت سے بات چیت ممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نواز الیکشن کے انعقاد کی حدتک قومی حکومت کی حمایت کرتی ہے ۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز حکومت سے بیک ڈور مذاکرات نہیں کرسکتی کیونکہ وہ اپنی مدت کو مزید طول دینا چاہتی ہے ۔