انڈونیشیا میں برڈفلو کے وائرس سے ایک اور انسانی ہلاکت

جمعہ 25 جنوری 2008 12:49

کوالا لمپور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 25. جنوری2008 ) صحت کے عہدے داروں نے انڈونیشیا میں برڈ فلو وائرس کی H5N1 قسم سے ایک نئی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ جکارتہ کے ایک اسپتال میں ہلاک ہونے والے اس شخص کی عمر 30 سال تھی اور اس کا تعلق جکارتہ کے مغرب میں واقع شہر تنگرام سے تھا۔ ڈاکٹروں کو ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اسے یہ وائرس کیسے منتقل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا میں اب تک برڈفلو کے وائرس H5N1 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 98 ہوچکی ہے ۔ 2003ء میں جنوب مغربی ایشیا میں اس وائرس کے پہلی مرتبہ دریافت ہونے کے بعد سے یہ کسی ایک ملک میں ہونے والی سب سے زیادہ انسانی ہلاکتیں ہیں۔ اسی اثنا میں تھائی لینڈ میں زراعت سے متعلق عہدے داورں نے کہا ہے کہ انہوں نے بنکاک سے دوسوکلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر واقع شمالی صوبے ناکھون سوان کے ایک پولٹری فارم کی مرغیوں میں H5N1 وائرس کے پھوٹنے کی تصدیق کی ہے۔ یہ لگ بھگ ایک سال میں تھائی لینڈ میں ایسا پہلا واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :