اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 جامعات میں احتجاج جاری

کولمبیا یونیورسٹی میں طلبا مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہوگئے،انتظامیہ نے طلبا کو معطل کرنا شروع کردیا

منگل 30 اپریل 2024 12:01

اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 جامعات میں احتجاج جاری
مقبوضہ غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 سے زائد جامعات میں 11 روز سے احتجاج جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی میں طلبا مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد انتظامیہ نے طلبا کو معطل کرنا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی صدر نے اسرائیل سے منسلک سرمایہ کاری ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اسرائیلی اور فلسطینی حامی مظاہرین میں تصادم ہوا جس دوران پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔آسٹن اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں بھی فلسطین کے حق میں احتجاج کیا گیا۔واضح رہے کہ احتجاج میں اب تک امریکی جامعات سے 1ہزار کے قریب مظاہرین گرفتار کیے جاچکے ہیں۔