دہشت گردی کے واقعات میں سوفیصد ”را“ ملوث ہے، وزیرداخلہ،شفاف الیکشن کا وعدہ پورا کر دیا، جلد نئی حکومت اقتدار سنبھال لے گی، انٹرویو

منگل 4 مارچ 2008 20:27

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2008ء) نگران وزیرداخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد نواز نواز نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں سو فیصد بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ ملوث ہے بیرونی مدد کے بغیر دہشت گرد عناصر فوج کے ساتھ نہیں لڑسکتے، سوات میں منظم دہشت گردی ختم کر دی گئی اب یہ عناصر شہریوں میں مکس ہوگئے ہیں، نگران حکومت نے شفاف اور پرامن انتخابات کا وعدہ پورا کردیا ہے توقع ہے کہ نئی حکومت جلد از جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گی، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات میں منظم دہشت گردی کو ختم کردیا گیا لیکن اب دہشت گرد عناصر عام شہریوں میں مکس ہوگئے ہیں اور وہ عام شہریوں میں گھوم رہے ہیں جس کو پکڑنے کے لئے مشکلات درپیش ہوتی ہیں نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ لکی مروت میں گزشتہ دنوں ایک ڈی ایس پی کو بم دھماکے میں جاں بحق کنے کے بعد دوبارہ اس کے جنازے میں بھی حملہ کردینا ایسے واقعات سے انتقام کی شکل سامنے آرہی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بات اس تناظر میں کہی تھی کہ ہم نے سوات میں دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے ایک تو ہم نے دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث بہت سے عناصر گرفتار کرلئے ہیں دوسرا سوات سے چھ ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے تیسرا ہمارا خیال تھا کہ یہ لوگ نئی حکومت کی تشکیل تک انتظار کریں گے کہ وہ ان کے بارے میں کیا نظریات رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ دیکھا جائے کہ دہت گرد عناصر کی بھرتیاں کہاں سے ہورہی ہیں ان کو پیسہ کہاں سے مل رہا ہے ظاہر ہے جب یہ لوگ فوج کے خلاف لڑ رہے ہیں تو انہیں کوئی مدد بھی دے رہا ہوگا اس لئے وہ سو فید یقین سے کہتے ہیں کہ ان واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے جبکہ ملک میں یہ تصور بھی پایا جارہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں امریکہ اور افغانستان بھی ملوث ہوسکتے ہیں کیونکہ اب افغانستان میں امن ہو رہا ہے جبکہ پاکستان عدم استحکام کا شکار ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بیرونی ہاتھ کے بغیر دہشت گردی کے واقعات کو زیادہ دیر تک قائم نہیں رکھا جاسکتا حامد نواز نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ہم جدید آلات خرید رہے ہیں جس سے گاڑیوں اور روٹس کی کلیئرنس کی جائے گی اور کسی بڑی سرگرمی سے قبل انٹری فوٹو گرافی کی جائے گی جس سے واقعہ کے بعد تحقیقات میں مدد ملے گی تاہم انہوں نے کہاکہ یہ کام نگران حکومت کے دور میں مکمل نہیں ہوسکتا لیکن ان آلات کی خریداری انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل لوگ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کی جنگ قرار دے رہے تھے لیکن جب نئی حکومت لوگوں کو بتائے گی کہ یہ جنگ ہمارے لئے مفاد میں ہے اور ہمارے گھر کی جنگ ہے تو لوگ ان کی بات مان لیں گے تاہم نئی حکومت ان عناصر کے ساتھ پہلے تو مذاکرات کرے گی لیکن لگتا یہی ہے کہ جس طرح پہلے حکومت نے مذاکرات کا عمل شروع کیا تھا لیکن وہاں وہ فیل ہوگئے آئندہ بھی دہشت گردانہ نظریات رکھنے والے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے شفاف منصفانہ اور پرامن انتخابات کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ نئی حکومت جلد از جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے اور اقتدار کی منتقلی بھی پرامن طریقے سے ہوجائے انہوں نے سیاسی لیڈروں پر زور دیا کہ وہ نئی حکومت کے آنے تک جلسے جلوسوں سے خطاب نہ کریں جس سے نگران حکومت کے لئے مشکلات پیدا ہوں ۔