بھارت، کانگریس کی اتحادی جماعتوں کا اسرائیل سے دفاعی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

جمعرات 6 مارچ 2008 14:12

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06 مارچ 2008 ) بھارت کی حکمران جماعت کانگرس کی اتحادی پارٹیوں نے غزہ پر حملے کے بعد اسرائیل سے دفاعی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے بھارت کی قوم پرست اور کمیونسٹ جماعتوں نے حکمران جماعت سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین پر اسرائیل طیاروں کی بمباری اور جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی جائے اور کہا ہے پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد اسرائیل سے دفاعی تعلقات اور ہتھیاروں کے سودے ختم کردےئے جائیں کانگرس نے اتحادی جماعتوں کے مطالبے پر تاحال کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا اسرائیل اور بھارت کے درمیان 1992ء میں تعلقات قائم ہوئے تھے جس کے بعد اسرائیل بھارت کو اسلحہ فراہم کرنے والا دوسرابڑا ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :